
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے فین پیجز کو وارننگ دے دی ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے فین پیجز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی کرنے سے پہلے اپنی حد سے زیادہ ایڈٹ کی گئی فحش تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ میری کچھ تصویریں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔
حمائمہ ملک نے بتایا کہ میری تصاویر بری طرح سے ترمیم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے آخر لوگ یہ کیسے کر سکتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ان فین پیجز سے درخواست کرتی ہوں کہ ان تمام تر تصاویر کو ہٹا دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News