Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Now Reading:

فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ  کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں عثمان خان شنواری نے لکھا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں۔

 

انہوں نے لکھا کہ میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹرز  اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔

عثمان شنواری نے مزید لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

خیال رہے کہ عثمان خان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ  33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر