
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے برائیڈل شوٹ سے لی گئیں دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کے ہی زیورات پہنے ہوئے ہیں جو کہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی تصاویر پر تا حال لاکھوں لائکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ سے بھی آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اپنی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News