Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے ،شوکت ترین

Now Reading:

کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے ،شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، جن میں ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری شامل ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کر چکے ہیں، جبکہ ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے، اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے بل تیار کر لیے گئے ہیں، وزارت قانون ان قانونی بلز کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

اس سے قبل  تقریب سے خطاب میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  ملک کی معاشی ترقی کا ہدف 5 فی صد ہے، جسے حکومت رواں برس حاصل کر لے گی۔

Advertisement

شوکت ترین نے اسلام آباد میں کارپوریٹ فلنتھراپی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریٹ فلنتھراپی میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا، پاکستان سینٹر فار فلنتھرا پی مستند این جی او ہے، اس سے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت کا یہ کام ہے کہ سماجی فلاح کیلئے کام کرے لیکن فنڈز کی کمی باعث مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سماجی فلاح کے منصوبے شروع کئے ہیں، حکومت 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف رواں مالی سال حاصل کرے گی، معاشی شرح نمو کا اثر پائیدار ہونے کی شرط پر عوام تک پہنچے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سالوں میں حکومت 1400 ارب روپے کامیاب پاکستان پروگرام پر خرچ کرے گی، معاشرے کے غریب اور نادار طبقے سمیت صنعتوں کی ترقی کیلئے حکومت رقم خرچ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کے ذریعے حکومت غریب طبقے کیلئے کام کرے گی، کورونا کے دوران بھی حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے نقد رقوم تقسیم کیں، حکومت وہ کررہی ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا  کہ کافی عرصے تک کم آمدنی والے غریب اور نادار افراد کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا اور امیر مزید امیر ہوتا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر