آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی پوری توجہ تمام خطرات کے خلاف ملکی سلامتی یقینی بنانے پر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 23 کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جامع بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ سے پاکستان مضبوط ہو کر نکلا، اب یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوج کی پوری توجہ آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے اور تمام خطرات کے خلاف ملکی سلامتی یقینی بنانے پر ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ًڈیفنس یونیورسٹی کا اہم جز ہے جس میں پارلیمینٹیرینز سمیت ہر مکتبہ فکر سے افراد شامل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
