
برطانوی شہزادہ ہیری کی طرف سے بھی فیک نیوز کے تدارک کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک بائیں بازو کے تھنک ٹینک ایسپین انسٹیٹیوٹ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اسی حیثیت سے انہوں نے یہ ایکشن پلان جاری کیا ہے۔
اس ایکشن پلان میں 37سالہ شہزادہ ہیری کی طرف سے عالمی لیڈروں کو 15مخصوص تجاویز دی گئی ہیں اور ان سے ان تجاویزعملدرآمدکے لیے غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس ایکشن پلان کو ’انکریزنگ سوشل میڈیا ٹرانسپیرنسی‘ (Increasing social media transparency) کا نام دیا گیا ہے۔
اس ایکشن پلان میں دم توڑتی مقامی صحافت اور بااعتماد میڈیا کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس ایکشن پلان میں شہری مذاکروں میں بہتری لانے، اطلاعات کی طاقت میں عدم توازن کو ختم کرنے اور فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے جیسی تجاویز دی گئی ہیں۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا ’ہم ایسپن کمیشن میں جعلی خبروں کے متعلق مباحثے، گفتگو اورحل تلاش کرنے کےلئے مستقل ملے۔‘
ہیری نے جعلی خبروں کو عالمی انسانی مسئلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا ’میں امید کرتا ہوں ٹیکنالوجی انڈسٹری، میڈیا انڈسٹری، پولیسی ساز اور لیڈران ہمارے کمیشن کی قابلِ عمل تجاویز کو اپنائیں۔ یہ ہم میں سے کچھ کونہیں بلکہ ہم سب کےلیے پُراثر ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News