
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بارہ ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا،آپ کی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا ہے جس میں امت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، محسن انسانیت نے اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے،مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔،نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امن وآشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔
انھوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کر امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آقاکریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لیے رہنمائی اور دنیاوآخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔
سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ۔آقا کریم کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے۔ان کی ذات اطہر ہمارے لئے راہنمائی اور دنیا اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 10, 2019
فردوس عا شق نے کہا کہ نفرتوں کے خاتمے کے لیے نبیﷺکی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے، آپ کی سیرت طیبہ کو اپنا کردنیا کو بتاسکتے ہیں اسلام کا دامن کتناوسیع اور دل کس قدر فراخ ہے، اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔
وا ضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔
آج دنیا بھر میں اللہ کے نبیﷺ کی ولادت پر جشن کا سماں ہے، عاشقان رسول اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔
لاہور میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فضائیں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News