Advertisement
Advertisement
Advertisement

خونریز جھڑپوں کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق

Now Reading:

خونریز جھڑپوں کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان خونریز جھڑپوں کے بعد روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آرمینیا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورت حال پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں میں 15 آرمینین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے میں 6 ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران بڑی فتح حاصل کی تھی جس کا چند روز قبل قومی سطح پر جشن بھی منایا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان میں تازہ جھڑپیں، متعدد فوجی ہلاک اور گرفتار

ایک معاہدے کے بعد دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپ تو ختم ہوگئی تھی لیکن کچھ نہ کچھ چپقلش چلتی رہی۔

حالیہ ہونے والی جھڑپ میں آرمینیا نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ جھڑپ آذری فوج کی جانب سے شروع کی گئی تھی جس میں 12 سپاہیوں کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تھی لیکن پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ 15 کے قریب آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف آذربائیجان کا موقف ہے کہ اس نے صرف آرمینیا کی جانب سے کیے گئے حملے پر جوابی کارروائی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر