Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے سابق مسلمان وزیر خارجہ بھی ہندو انتہا پسندی نہ بچ سکے

Now Reading:

بھارت کے سابق مسلمان وزیر خارجہ بھی ہندو انتہا پسندی نہ بچ سکے

نئی دہلی: بھارت کے سابق مسلمان وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا ہے۔

بھارت کے سابق مسلمان وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کرکے اسے نذر آتش کردیا ہے جبکہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلمانوں پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

مودی حکومت کے بعد سے ہی بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے، سلمان خورشید کا تعلق بھارت کے شمالی شہر نینی تال سے ہے اور وہ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سلمان خورشید نے حال ہی میں اپنی نئی کتاب میں آر ایس ایس اور نریندری مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے نعرہ بازی کی، پتھراوں کیا اور پھر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد ان کے گھر کو آگ لگادی جبکہ متشعل ہجوم نے سلمان خورشید کے پتلے کو بھی نظر آتش کیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے سلمان خورشید کے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی ہے جبکہ مشتعل افراد ان کی بہو بندوق کی نوک پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

اس حوالے سے سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ میرے گھر پرحملے نے ثابت کردیا ہے کہ میں نے ہندوتوا کے بارے میں جو کہا وہ صحیح ہے، ہندوتوا کو سمجھنے کے لیے میرے گھر کے جلے ہوئے دروازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند گروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں، مجھے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ فون پر بھی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا مجھے صرف ہندوتوا کے سامنے اس لیے ہتھیار ڈال دینے چاہئیے کہ الیکشن آنے والے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر