Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ، مشیر خزانہ نے اہم ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ، مشیر خزانہ نے اہم ہدایات جاری کردیں

مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.81 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا  کہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ دال مونگ اور پیاز کی قیمتیں نمایاں کم ہوئیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا جحان ہے، حکومت کے اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی ہے

بریفنگ دیتے ہوئےمزید  کہا  گیاکہ سندھ اور پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے، چینی کے نئے ذخائر آنے سے قیمتوں میں کمی ہوسکے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے  پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر فراہمی کی تعریف  کی جبکہ مشیر خزانہ نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت بھی کی۔

شوکت ترین نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین  نےاجلاس میں  فرٹیلائزر کی آسان دستیابی کیلئے اقدامات کی  بھی ہدایت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر