Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان:فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں آنسو گیس کی شیلنگ، متعدد زخمی

Now Reading:

سوڈان:فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں آنسو گیس کی شیلنگ، متعدد زخمی

سوڈان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سوڈان میں جمہوریت کے حامی مظاہرین نے بدھ کو فوجی حکومت کے خلاف دارالحکومت خرطوم، اس کے جڑواں شہر اُم درمان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں احتجاجی ریلیوں کی اپیل کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق ان فوج مخالف مظاہروں سے قبل حکومت نے موبائل فون لائن سروس معطل کردی جبکہ 25 اکتوبر کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے ہی معطل ہے حالانکہ ایک جج نے متعدد مرتبہ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔

خرطوم اوردوسرے شہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

سوڈانی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی  اور براہ راست گولیاں چلائی تھیں۔

Advertisement

خرطوم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

دریائے نیل کے اس پارواقع دارالحکومت کے جڑواں شہراُم درمان میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پربراہ راست فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے۔

سوڈان کے جمہوریت نوازاتحاد میں شامل پروفیشنلزایسوسی ایشن اور مزاحمتی کمیٹیوں نے ان مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

اپریل 2019 میں سابق مطلق العنان صدرعمرحسن البشیر کے خلاف عوامی بغاوت کو منظم کرنے میں ان دونوں گروپوں نے بنیادی کردارادا کیا تھا اورملک کی دوسری سیاسی جماعتیں اور تحریکیں بھی ان کے ساتھ جمہوریت کے لیے جدوجہد میں شامل ہو گئی تھیں۔

اب یہ دونوں گروپ شراکت اقتدار کے معاہدے میں واپسی کی مخالفت کررہے ہیں۔اس کے تحت 2019 کے آخر میں معزول عبوری حکومت قائم کی گئی تھی۔اب وہ انتقال جمہوریت کے عمل کی قیادت کے لیے حکومت شہریوں کو سونپنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیرقیادت سوڈانی فوج نے 25 اکتوبرکو اقتدار پرقبضہ کر تے ہوئے عبوری حکومت کو تحلیل کر دیا اوردرجنوں عہدے داروں اور سیاست دانوں کو گرفتارکرلیا تھا۔

Advertisement

اس فوجی بغاوت کے خلاف دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں اور ملک کے دوسرے شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

جنرل البرہان نے فوجی بغاوت کے بعد سوڈان کی نئی عبوری خودمختارکونسل کا اعلان کیا ہے اور وہ خود اس کا دوبارہ چیئرمین بن بیٹھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر