جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت
ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے نئے تفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پرتحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے تفتیشی افسرکو حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل کرکے مقدمے کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں دہشتگردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے تمام ملزمان کو جوڈیشیل کسٹڈی پرجیل بھیجتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس سمیت دیگرملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرمیں پیش کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
نئے تفتیشی افسرانسپکٹرسراج لاشاری نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی درخواست جمع کرائی۔
تفتیشی افسرانسپکٹرسراج لاشاری کا کہنا ہے کہ پرانے تفتیشی افسر مجتبی باجوہ سے کل تفتیش میرے حوالے کی گئی۔
نئے تفتیشی افسرکے مطابق مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ڈی وی آر پنجاب فرانزک لیب سے موصول نہیں ہوئی۔
ملزمان کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملیرمیمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کا معاملے پرتفیتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی تھی۔
گذشتہ روزنئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نئی جوائنٹ تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی پی تنویرعالم اوڈھو کررہے ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی غلام علی جومانی اورانسپکٹرسراج احمد لاشاری شامل ہیں۔
تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلِ خانہ کی درخواست پرکیا گیا۔
اہلِ خانہ نے15 نومبر کو کیس کی تفتیش کرنےوالی پہلی ٹیم پرعدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
