Advertisement
Advertisement
Advertisement

باکسر عامر خان کی والدہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

Now Reading:

باکسر عامر خان کی والدہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ کینسر کو شکست دینے مین کامیاب ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  باکسر عامر خان نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

عامر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں عامر خان نے کہا کہ آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

Advertisement

 عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اُن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ  ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔

باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر