Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی دہلی: بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ

Now Reading:

نئی دہلی: بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ

نئی دہلی میں آلودگی کی بدتر صورتحال کے سبب بچوں میں سانس کےلینے کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

خراب صورتحال سے نمٹنے کےلیے نئی دہلی میں حکومت نے پانچ پاور اسٹیشنز بند کردیے جبکہ اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

آئی کیو ایئر کے مطابق دو کروڑ آبادی والے شہیر نئی دہلی کو 2020 میں لگاتار تیسری بار دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔

صاف مطلع کے باوجود اسموگ کے سبب سورج بمشکل دیکھا جارہا ہے اور حدِ نگاہ چند سو میٹر تک ہی محدود ہوگیا ہے۔

اسپتالوں میں بچوں میں سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جو والدین اور ڈاکٹرز کےلیے فکر کا باعث بن رہا ہے۔

Advertisement

ایک اسپتال کے سربراہ اروند بونٹرا کے مطابق گزشتہ سات سے 10 دنوں تعداد تین گُنا بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا براہ راست تعلق دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں خطرناک حد تک بڑھ جانے والی آلودگی سے ہے۔

آلودگی میں لیڈ(سیسہ) جیسے مادوں کا سامنا مزید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

بونٹرا نے مزید کہا ’ایک تحقیق بتاتی ہے کہ یہ باریک ذرات (بچوں میں) دماغ کے کوگنیٹِو فنکشن کو بھی متاثر کرتے ہیں۔‘

وفاقی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق زیادہ تر دنوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس 500 کے اسکیل پر 451 سے اوپر رہا ہے جو نہایت خراب صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ یہ صورتحال صحت مند انسان افراد کو بھی متاثر کرتی ہے اور وہ لوگ جو پہلے سے بیمار ہیں ان پر خطرناک اثر ڈالتی ہے۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول دینے میں ناکامی پر حکومت کی سرزنش کی تھی۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے ایئر کوالیٹی مینجمنٹ کمیشن کو آلودگی ختم کرنے کےلیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر