Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ایرن فنچ اور میتھیو ویڈ کو فائنل سے قبل کس پریشانی کا سامنا تھا؟

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ایرن فنچ اور میتھیو ویڈ کو فائنل سے قبل کس پریشانی کا سامنا تھا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی  چیمپئین ٹیم آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ اور سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے وطن واپس پہنچ کر ایونٹ کے دوران درپیش فٹنس مسائل سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ٹرافی جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پریس کانفرنس کی جس میں ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ نے فٹنس مسائل سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو میتھیو ویڈ نے بتایا کہ وہ فائنل مس کرنے کے بالکل قریب تھے، تاہم انہوں نے فائنل سائیڈ اسٹرین کی گریڈ ٹو تکلیف کے ساتھ کھیلا ۔

میتھیو ویڈ کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل مجھے اس قدر تکلیف تھی کہ وارم اپ کے دوران ہٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا،فائنل کی رات پریشانی میں گزاری کہ شاید نہ کھیل سکوں۔

میتھیو ویڈنے کہا کہ  میں پریشان تھا کہ اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کی اور مجھے ہٹنگ کرنا پڑی تو کیا ہوگا۔

Advertisement

میتھیو ویڈ کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے گلین میکسویل نے بتایا کہ میتھیو  ویڈ نے وارم اپ کے دوران انجری چھپانے کی ناکام کوشش کی،مگر ہم سب کو وارم اپ کے دوران میتھیو ویڈ کو دیکھ کر انجری کا علم ہو گیا تھا۔

دوسری جانب  آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرن فنچ نے بھی پریس کانفرنس میں ایونٹ کے دوران اپنے گھٹنے کی تکلیف کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا، میچ کے بعد کھلاڑی مجھے اسپرے کیا کرتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر