
بھارت سے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 90 سکھ یاتریوں نے کرتارپور کا دورہ کیا۔
بھارتی وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ 37 رکنی وفد کے ہمراہ آج گوردوارہ دربار صاحب پہنچے۔
وزیراعلیٰ اور وفد نے پاٹ صاحب میں شرکت کی اور کنواں صاحب کا بھی دورہ کیا۔
ڈی جی پروٹوکول پنجاب پردھان امیر سنگھ اور سی ای او پی ایم یو کرتارپور نے بھارتی مہمانوں کا استقبال کیا۔
وفد کے استقبال کے لیے پنجاب کے تین سابق وزراء، دو ایم پی سمیت رمیش سنگھ اروڑہ، کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن، آر پی او، ڈی سی اور اے سی نارووال بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News