
نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل بھارت کے ویرات کوہلی سے ایک عالمی اعزاز چھیننے کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں۔
Martin Guptill could dethrone Virat Kohli as the top run-scorer in men's T20Is tomorrow 👀 #INDvNZ pic.twitter.com/M6sb7jTwx3
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 18, 2021
اس وقت مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔
ویرات کوہلی نے 95 میچز میں 3 ہزار 2 سو 27 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل 110 میچز میں 3 ہزار 2 سو 17 رنز بنا چکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز بناکر ویرات کوہلی سے یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ آج رانچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News