
رواں سال کا آخری اور جزوی چاند گرہن آج دیکھا جائیگا۔
جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28 منٹ تک جاری رہے گا جو کہ اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔
Moongazers unite! The longest partial lunar eclipse of this century will occur overnight, peaking early Nov. 19 at 4:03am ET (09:03 UTC).
AdvertisementFind out what parts of the world will be able to see it: https://t.co/wEuWtoZCMl pic.twitter.com/xtXjwbgvnl
— NASA (@NASA) November 18, 2021
چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا۔
جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بجکر4 منٹ پر ہوگا۔
یہ جزوی چاند گرہن کو امریکہ، کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان میں چاند گرہن کے نظر آنے کے امکانات موجود نہیں ہیں۔
جزوی چاند گرہن کیا ہے؟
اس گرہن کے دوران چاند پوری طرح نہیں چھپتا ہے اور صرف چاند کا کچھ حصہ ہی زمین کے سائے میں آتا ہے۔
گرہن کی نوعیت کتنے گہرے سرخ رنگ یا خاکی اور زنگ کے رنگ کی طرح ہو گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ زمین کا عکس چاند کی تاریک سطح پر کسی طرح پڑتا ہے۔
ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News