Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے استعفی دے دیا

Now Reading:

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے استعفی دے دیا

سڈنی: آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے غیر اخلاقی پیغامات کے اسکینڈل کی وجہ سے استعفی دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والے کپتان ٹیم پین کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن کرکٹ اور میری فیملی کے لیے یہی بہتر تھا۔

ٹیم پین کا کہنا تھا کہ میری جانب سے 2017 میں کی جانے والی غلطی آسٹریلین کپتان کے شایان شان نہیں تھی، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر معذرت خواہ ہوں۔

ٹیم پین کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی، فیملی اور ٹیم کے ہر ایک رکن سے اپنی جانب سے کی جانے والی غلطی پر تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفی منظور کرلیا ہے جبکہ ان کے خلاف غیر اخلاقی پیغامات کے اسکینڈل کی تفتیش جاری ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹیم پین کا استعفی دینا یقیناً آسٹریلین کرکٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز رواں سال ماہ دسمبر کی 8 تاریخ سے شروع ہوگی جو اگلے سال 18 جنوری 2021 تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران سیریز میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر