Advertisement
Advertisement
Advertisement

نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی

Now Reading:

نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی
rao anwar and naqeeb picture

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت  نے نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگرانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل کے معاملے میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگرانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمےکے دوسرے تفتیشی افسرڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے

Advertisement

تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے رات کو ہی نوٹس ملا ہے۔ مجھے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔

ڈاکٹر رضوان عدالت سے استدعا کی کہ جس طرح عابد قائم خانی نے پڑھ کر بیان دیا ہے، مجھے بھی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر رضوان کے بیان پروکیل صفائی عامر منسوب نے اعتراض اٹھا دیا۔

وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، آپ پڑھ کر بیان کیوں دیں گے؟ یہ قانون کے منافی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عامر منسوب کے اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کو حکم دیا کہ آپ کو مہلت دیتے ہیں آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔

عدالت نے نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر