Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نوازشریف کو کلبھوشن کی یاد ستا رہی ہے‘

Now Reading:

’نوازشریف کو کلبھوشن کی یاد ستا رہی ہے‘
سینیٹ

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ایک بار بھی کلبھوشن کا نام نہیں لیا، ان کو بھارتی جاسوس کی یاد ستا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات سینیٹ کے اجلاس کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد سیف اللہ پراچہ کے معاملے میں عمران خان نے ہی سٹینڈ لیا تھا، گوانتانا موبے سے باقی لوگ بھی رہا ہو رہے ہیں، سیف اللہ پراچہ بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔

علی محمد خان کے ریمارکس پر اپوزیشن کا شور شرابا شروع ہوگیا، سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی کابینہ کے وزراء آج کس کے ساتھ ہیں، بعد ازاں چئیر مین سینیٹ نے علی محمد خان کا مائیک بند کردیا ۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے اب تک 24 کشمیریوں کو تشدد سے شہید کیا گیا.اس بچی کی ویڈیو آئی ہے جس میں وہ اپنے باپ کی موت پر رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بچی کے باپ کو شہید کرنے والے اس کے سوال پر ہنس رہے تھے، بھارت سے اس پر سخت احتجاج کیا جائے۔

Advertisement

سینیٹر مشتاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں کو شہید کرکے ان کے جسد خاکی نہیں دیے گئے ، شہداء کے جنازے بھی پڑھنے نہیں دیے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں یہ سب کچھ ہورہا تھا تو اس وقت ہماری پارلیمنٹ میں کلبھوشن کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی۔

گوانتاناموبے میں قید پاکستانی احمد سیف اللہ پراچہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اب بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اٹھارہ سال ایک بے گناہ پاکستانی کے ساتھ ظلم ہوا، کیا پاکستانیوں کا خون اتنا سستا ہے؟ اس کا جواب کون دے گا۔
علی محمد خان نے جواب میں کہا کہ مشرف کے زمانے میں یہ سب کچھ ہوا۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر