
پاکستانی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کو سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی کا ہم شکل قرار دے دیا گیا۔
حبا بخاری سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں خوبرو سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی کی ہم شکل قرار دیا جا رہا ہے۔
تصویروں کے اس کولاج کو دیکھ کر اندزہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کے ساتھ کتنی مشابہت رکھتی ہیں۔
اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے حبا بخاری اور لیلیٰ واسطی میں بے تحاشہ مشابہت پائے جانے پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ حبا بخاری کی شہرت اور سوشل میڈیا فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News