
سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا یہ انکشاف کیا ہے کہ اُن کے لئے پاکستان میں رہنے کا سب سے مشکل وقت تب آتا تھا کہ جب وہ ہر کسی کی مدد نہیں کر سکتی تھیں۔
شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں اپنے مشکل دور کے بارے میں بتایا۔
For me, the hardest part about living in Pakistan was that I couldn't help everyone. What ever I did was just never enough & no matter how many people we helped in one day, I was just never satisfied. The pain of not being about to help everyone kept me awake most nights.
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 18, 2021
اُنہوں نے کہا کہ ہر مستحق شخص کی مدد نہ کرنے کے درد نے مجھے اکثر راتوں کو جگا کر رکھا۔
شنیرا نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ ہم نے ایک دن میں کتنے لوگوں کی مدد کی کیونکہ میں کبھی مطمئن نہیں تھی۔
Then I started to work with the @NichPakistan . With just one small donation, you get to know that you have given a deserving child the life saving treatment they need to get well. And to know you can ease a child's suffering so easily is an incredible feeling!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 18, 2021
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ پھر میں نے نیشنل انسٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کو پتہ چلے کہ صرف ایک چھوٹے سے عطیے سے آپ نے ایک بچے کی زندگی بچائی یا آپ کسی بچے کی تکلیف کو اتنی آسانی سے کم کر سکتے ہیں تو یہ کتنا ناقابلِ یقین احساس ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News