Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ

Now Reading:

نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ
nadra

کراچی اور حیدر آباد کے تمام نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں 2 گھنٹے بڑھادیئے گئے اور دونوں شہروں کے سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کااضافہ کیا گیا ہے اور اوقات کار صبح 8بجے سے 6بجے تک کردیئے گئے ہیں۔

طارق ملک نے کہا کہ نادرا سینٹرز پر شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، اسی تسلسل میں تمام نادرامراکز میں ہفتے میں 6 دن عوامی سہولیات کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت متفرق کام انجام دیے جائیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک  کا مزید کہناتھا کہ اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روز دفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کو بہترسہولیات میسرآئے گی۔

Advertisement

یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا تھا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی ‏مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ‏عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر