Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
india

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام میں اشموجی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر محاصرہ کررکھا ہے، اس دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید کردیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 95 ہزار 897 لوگ شہید کئے جاچکے ہیں، جن میں 909 بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں اس نسل کشی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ایک لاکھ 7 ہزار 854 بچے یتیم ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 کو بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد کئے گئے پر امن مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا، جس سے بڑی تعداد میں بچے معذوری کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں بچے بھارتی فوج کی حراست میں بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر