Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے،شہباز شریف

Now Reading:

حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے،شہباز شریف

شہباز شریف نے حکومت پر ایک بار پھر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار حکومتیں مسائل کو تسلیم کرتی ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سموگ اور ڈینگی کے مضر اثرات کے پیش نظر، عوامی پالیسی کو ماحولیاتی خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ بڑے شہروں کو اخراج کو کم کرنے اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بدترین بحران کا ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا۔

 شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی قیامت برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے۔ تین سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے۔

Advertisement

قائد حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے۔ ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟

شیباز شریف کہتے ہیں کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔ ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر