Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری کو بالی ووڈ کی کونسی مشہور فلموں کی پیشکش ہوئی تھی؟

Now Reading:

بشریٰ انصاری کو بالی ووڈ کی کونسی مشہور فلموں کی پیشکش ہوئی تھی؟

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ انہیں تین بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اداکارہ نے دوران شو میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  کچھ سال قبل انہیں تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم دل دھڑکنے دو میں ان سے اداکار انیل کپور کی بیوی کا کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تھا جسے بعد میں شیفالی شاہ نے ادا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس پراجیکٹ کا حصّہ ہوتیں لیکن اس فلم کی اسکرپٹ  کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہوگئی تھیں۔

Advertisement

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں بھارت کے بڑے پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے ایک بڑے بجٹ کی فلم میں اکشے کمار کی ماں کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم کیسری تھی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بالی ووڈ پیشکش 2003 میں آرٹ فلم خاموش پانی کے لئے ہوئی  تھی اور وہ اپنی خاندانی زندگی خصوصاً اپنی بیٹی کی تعلیم کی وجہ سے اسے سائن نہیں کر سکی تھیں اور پھر اس فلم میں ان کی جگہ بالی ووڈ اسٹار کرن کھیر نےکام کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر