
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نئی نسل کے لیڈر بنیں گے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سی بلاک میں راجہ پرویز اشرف اور اسلم گل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اصغر بھٹی، اشرف خان اور فہیم ٹھاکر نے پارٹی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔
راجہ اشرف کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائے گی، ہماری پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نہ مہنگائی کی فکر ہے نہ ہی عام آدمی کی، ہم ان کی طرح دعوے نہیں کرتے، کام کر کے دکھاتے ییں کیونکہ وفاق، پاکستان اور عام آدمی کی ترقی اور عزت ہمارا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
اسلم گل کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو تیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں کیونکہ ہم نے اس سیٹ کو جیت کر صدر زرداری کو تحفے میں دینی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News