Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز ؛ بابر نے حفیظ سے ریکارڈ چھین لیا

Now Reading:

ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز ؛ بابر نے حفیظ سے ریکارڈ چھین لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔

جمعے کو ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان 8 وکٹوں سے کامیاب ہوا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کا بل خاموش رہا ، وہ 5 گیندیں کھیل کر صرف ایک ہی رن بناسکے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے 69 میچوں میں 2 ہزار 515 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ محمد حفیظ کے پاس تھا جنہوں نے بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 514 رنز بنائے ہیں۔ بابر نے اپنے بین الاقوامی ٹی 20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں  محمد رضوان کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی 20 فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر