Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبائلی تنازعات امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

قبائلی تنازعات امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں ۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے  ابابکی قبیلے کے سربراہ و سیاسی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے جبکہ واقعہ میں سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور انکے ساتھیوں کے جاں  بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار  بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے ہدایت دی کہ پولیس اور انتظامیہ اس کارروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہناتھا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں ، امن کے قیام کے لئے قبائلی تنازعات کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیا جائے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  نے  اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکردہ قبائلی اکابرین تنازعات کے حل میں اپنا سرگرم اور متحرک کردار ادا کریں، صوبائی  حکومت بھی قبائلی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے  تیار ہے ۔

Advertisement

یاد رہے کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر محمد خان ابابکی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میر محمد خان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد میں میر محمد خان کے سیکیورٹی گارڈز بھی شامل  ہیں۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی بلوچستان نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے قتل کے واقعات کا رونما ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع مستونگ کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتھائی تشویش ناک ہے ۔ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
خیبرپختون خوا کےعلاوہ سب مانگے کی حکومتیں ہیں، رؤف حسن
کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبارچھوڑدوں گا، محمودمولوی
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر