Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابھی بڈھا نہیں ہوا، شاداب خان کا بابر اعظم کو جواب

Now Reading:

ابھی بڈھا نہیں ہوا، شاداب خان کا بابر اعظم کو جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کپتان بابر اعظم کی جانب سے ’بڈھا‘ کہے جانے کا جواب دلچسپ انداز میں دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وائس کپتان شاداب خان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کیچ لینے کی تصویر شیئر کی۔

Advertisement

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان فل ڈائیو کے ساتھ کیچ پکڑ رہے ہیں۔

اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے پہلے ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ایک اور جیت میں ٹیم کی محنت رہی۔

شاداب خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور ضروری بات، بڈھا نہیں ہوا میں۔

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تو اس پر بابر اعظم نے انہیں ’بڈھا‘ کہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

Advertisement

ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا جو شاہینز نے 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر