Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید قرض دینے کی حامی بھرلی

Now Reading:

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید قرض دینے کی حامی بھرلی

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے قرض پیکیج کو بحال کرنے آمادہ ہوگیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا فیصلہ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گرے گا۔ نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔

بین الاقوامی مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جون تک کے تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت کی، کورنا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی ، آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی 4 فی صد سےزیادہ اور اگلے سال ساڑھے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل مضبوط رہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ اور روپے کی قدر پر دباؤ رہا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق وعدے پر عمل کیا جائے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

آئی ایم ایف نے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید اضاف کا خدشہ طاہر کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے اور قانون سازی کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری بڑھانی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے قرض کے لیے مذاکرات کئے تھے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی حکام نے 3 ارب ڈالر اور موخر ادائیگیوں پر تیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر