Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا

Now Reading:

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا

بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے نک جونس کا نام ہٹا دیا ہے ۔

سوشل میڈیا شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا کے آفیشل اکاؤنٹ پر ان کا نام پریانکا نک جونس تھا جو کہ اب تبدیل کرلیا گیا ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

نام تبدیل کرنے پر فی الحال اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے کوئی صفائی پیش نہیں کی گئی ہے اور نا ہی کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

Advertisement

تاہم قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شوہر نک جونس سے طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پریانکا اور نِک جونس سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 10 برسوں میں نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

کے آر کے کی جانب سے کی جانے والی بیشتر پیشگوئیاں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر صارفین نے بھی بڑی تعداد میں ردعمل دئے تھے۔

ایک صارف نے کہا کہ اس شادی کا 10 برس مزید چلنا مشکل ہے، اور وہ دونوں یہ پہلے سے جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر