Advertisement
Advertisement
Advertisement

بطور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا نشانہ صرف بول ٹی وی تھا، عامر لیاقت

Now Reading:

بطور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا نشانہ صرف بول ٹی وی تھا، عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا نشانہ صرف بول ٹی وی تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ دیر ہوتی ہے تو آدمی آتا نہیں بلکہ اسے لایا جاتا ہے، آج بھی میں لایا گیا ہوں، لانے والے بہت اچھے اور سنجیدہ لوگ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی کے اقتدار سے جانے کے بعد اس کے خلاف بولنا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ میں نے سیاست میں آکر دیکھا کس طرح راتوں رات وفاداریاں تبدیل ہوتی ہیں۔ گھٹیا اور بے ہودہ الزام لگانے والے ابصار عالم کی مذمت کرتا ہوں، ابصار عالم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ نواز شریف تک جو پہنچ جاتا ہے اسے نوازا جاتا ہے، سعید الزمان صدیقی کا آخری وقت قریب تھا اس وقت نواز شریف نے انہیں گورنر سندھ بناکر نوازا۔ ابصار عالم صاحب جیو نیوز سے نکالے گئے، مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے ابصار عالم نواز شریف تک پہنچ گئے، نواز شریف نے ابصار عالم کو نوازا اور پیمرا چیئرمین لگا دیا، ابصار عالم کا بطور چیئرمین پیمرا نشانہ صرف بول ٹی وی تھا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے توہین رسالت کے حوالے سے کھل کر پروگرام کیا، پروگرام کرنے کے بعد مجھ پر پابندی لگا دی گئی، مجھ پر 40 دن تک توہین عدالت کی تلوار لٹکتی رہی، کونسل آف کمپلین پیمرا نے مجھ پر دس لاکھ جرمانہ کیا، میں نے جرمانہ ادا کیا اور پروگرام شروع کر دیا، جرمانے کے بعد ابصار عالم دوبارہ سپریم کورٹ چلے گئے، جسٹس ثاقب نثار نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر