
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ایک اور بیان آگیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ، ‘اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی۔’
شہباز گل نے لکھا، ‘اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔’
اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی تو اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 22, 2021
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا خود سے منسوب آڈیو کلپ کے حوالے سے تردیدی بیان آگیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میں نے بھی ابھی آڈیو سنی ہے یہ ایک فیبرکیٹڈ آڈیو ہے۔ مارکیٹ میں اس طرح کی چیزیں میرے خلاف لائی جا رہی ہیں۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے میرے خلاف ایک منظم کمپین چلائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News