اس ملک میں غریب کی جنگ ہم نے لڑنی ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے، اس ملک میں غریب کی جنگ ہم نے لڑنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب تم سمجھتے ہو کہ ہم لوگ یہاں سے اٹھ جائیں گے، ہم میدانوں اور صحراؤں میں بھی تمہارے خلاف لڑیں گے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان پر جبر کی حاکمیت تسلیم نہیں کریں گے، ہمیں آئین، قانون، جمہوریت اور اصولوں کی جنگ لڑنی ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوچکی ہے کوئی یہاں پیسا لگانے کو تیار نہیں ہے ، ہم نے سالانہ اربوں روپے کھودئیے ہیں، حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتا ہے اور آئی ایم ایف کے ملازم پاکستان کی معیشت چلا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ کہاں گئی وہ خود داری جس کا پرچم بلند رکھنے کا وعدہ کیا تھا، ہر ایک کو اپنے مقام پر کردار ادا کرنا چاہئے، آزادی مارچ کا سفر جاری رہے گا۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ ناجائز حکمرانوں سے نجات تک جنگ جاری رہے گی اب ہم اپنا دباؤ مزید بڑھا رہے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
