
بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا ہے، انہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپ دی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
تفصیلات کے مطابق ڈیبیو کرنے کے بعد شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میچ سے قبل شاہنواز دھانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں ملبوس ہیں۔
https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1462679869968556034
ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللہ ! آج میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں۔
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں سبز رنگ میں کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پُرجوش ہوں۔
دھانی نے مزید لکھا کہ یہ سب میری والدہ کی دعاؤں سے ہوا، مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کو فخر محسوس کرواؤں۔
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News