Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی بلوچستان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلی بلوچستان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات
CM Balochstan Meet UNICEF Chief

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کیا۔

یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائا ہےاوراس مہم میں بلوچستان کے عوام بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پہلی بار تسنج سے بچاو  پروگرام کا آغاز ایک مہم کی صورت میں  کیا جا رہا ہے، عوام تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر کی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر