Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحرین میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کے متعدد ارکان گرفتار

Now Reading:

بحرین میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کے متعدد ارکان گرفتار
بحرین

بحرین

بحرین نے سول عسکری اداروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا۔  

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین میں حکام نے ’دہشتگرد گروپ‘ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا جو سول و عسکری اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

بحرین کے حکام کے مطابق ملکی سلامتی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ساتھ ملکر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیاراور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ ہتھیار ہیں اور گرفتار افراد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے وہ ایران میں موجود شدت پسندوں سے رابطے میں تھے۔

واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے 51 ملزمان کو 5 سال سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جن پر الزام تھا کہ وہ مختلف طریقوں سے دہشت گردوں کی معاونت کررہے تھے اور ملزمان سپاہِ پاسداران انقلاب ایران سے احکامات لے رہے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکا نے بحرین سے تعلق رکھنے والے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ امریکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تنظیم امریکا کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کے لیے ایک خطرہ بنا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر