
ناسا کی جانب سے دنیا کو شہابیوں سے بچانے کے لئے ایک منصوبہ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جو کہ جلد ہی خلاء میں بھیج دیا جائیگا۔
اس منصوبے کے تحت ناسا کی جانب سے خلاء میں ایک خلائی گاڑی بھیجی جائیگی جو کہ زمین کے قریب موجود شہابیوں سے ٹکرائے گی۔
LIVE: Tune in for our final media briefing before #DARTMission‘s scheduled launch at 1:21am EST (6:21 UTC) Wednesday!
Use #AskNASA to pose asteroid, mission and launch questions to leaders from NASA, @JHUAPL, @SpaceX, and @SLDelta30: https://t.co/Ucumc58Ay0
Advertisement— NASA (@NASA) November 23, 2021
ناسا نے اس منصوبے کو ڈارٹ کا نام دیا ہے جس میں خلائی گاڑی ڈیڈیموس شہابیہ سسٹم کے تقریباً 160 قطر والے ڈیڈیموس بی نامی شہابیے سے 24 ہزار فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائے گی۔
اس خلائی گاڑی کو امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کی ونڈن برگ ائیر فورس بیس سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے چھوڑا جائے گا۔
اس حوالے سے ناسا نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ 24 نومبرکو شہابیوں سے ٹکرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو خلا میں بھیج کر کسی ممکنہ حملے کے سدباب کی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News