Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این پی کا الیکشن کمیشن کو حکومت کے خلاف خط

Now Reading:

اے این پی کا الیکشن کمیشن کو حکومت کے خلاف خط

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد حکومتی وزرا، وزیراعلیٰ اور اراکین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

ایمل ولی خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جہاں انتخابات ہورہے ہیں وہاں وزیراعلیٰ خود جا کر جعلی ترقیاتی کاموں کے اعلانات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا، رکن قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی ان دوروں میں شامل ہوتے ہیں۔ حکومتی ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی امیدواران کے مہم میں موجود ہوتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور حکومتی نمائندے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔ زکوة فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم بھی جاری ہے، انتخابات کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور حکومتی نمائندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر