 
                                                                              خوردنی تیل اور گھی انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی معطلی کے بعد کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کوکنگ آئل اور گھی سیکٹر میں دوبارہ انکوائری شروع کرے گا ۔
سپریم کورٹ نے مورخہ 22 نومبر 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سی سی پی کو انکوائری مکمل کرنے کی اجازت دی۔
30 جولائی 2020 کو سی سی پی نے ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 ستمبر 2021 کے آرڈر کے ذریعے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
کمیشن نے اس آرڈر کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کر دی اور کیس کی سماعت 22 نومبر 2021 کو مقرر کی گئی۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مورخہ 14.09.2021 کو سنائے گئے فیصلے کی کارروائی کو سی سی پی کی اپیل کے حتمی فیصلے تک معطل کر دیا۔
08 جولائی 2021 کو سی سی پی پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA)کے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن کرکے ریکارڈ قبضے میں لے چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 