Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی میں مئیر پشاور کے ٹکٹ پر اختلافات

Now Reading:

پیپلز پارٹی میں مئیر پشاور کے ٹکٹ پر اختلافات

پاکستان پیپلز پارٹی میں مئیر پشاور کے ٹکٹ پر اختلافات سامنے آگئے، میئر پشاور کا ٹکٹ ارباب زرک کو دیدیا گیا۔

اس سے قبل پارٹی کی جانب سے سٹی مئیر کا ٹکٹ ضیا اللہ آفریدی کو دیا گیا تھا۔

چئیرمین بلاول بھٹو کی مداخلت پر ضیاء اللہ آفریدی کو ٹکٹ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی، ضیاء اللہ آفریدی کے انکار پر پارٹی نے ٹکٹ کینسل کردیا۔

ضیاء اللہ آفریدی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سٹی مئیر کے لئے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضیاء اللہ افریدی نے بول نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مئیر شپ  ٹکٹ کی واپسی کیلئے پی پی پی قیادت نے رابطہ نہیں کیا، مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے اطلاع دی گئی۔

Advertisement

ضیاء اللہ آفریدی  نے کہا کہ میں نے پارٹی قیادت کی درخواست پر ہی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، پارٹی قیادت نے اعتماد میں لئے بغیر ٹکٹ واپس لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے مئیر شپ کیلئے انتخاب لڑونگا، پشاور شہر کی بہتری میرا خواب ہے، پشاور ہم بنائیں گے، یہ میرا نعرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اگر میرے خلاف ایکشن لیتی ہے تو کوئی پرواہ نہیں۔

خیال رہے کہ مئیر پشاور کیلئے پانچ سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ ارباب زرک پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے مئیر پشاور کیلئے انتخاب لڑیں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے رضوان بنگش، اے این پی نے حاجی شیر رحمان کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے مئیر پشاور کیلئے بحرااللہ کو نامزد کردیا ہے ۔ جمیت علماء اسلام  سے حاجی زبیر علی مئیر پشاور کی نشت پر انتخاب لڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر