Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کا 49 واں اجلاس، متعدد اہم قوانین کی منظوری

Now Reading:

پنجاب کابینہ کا 49 واں اجلاس، متعدد اہم قوانین کی منظوری

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 4  گھنٹے طویل 49 ویں اجلاس میں متعدد اہم قوانین کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے۔

اجلاس میں غیر منقولہ پبلک پراپرٹیز (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021 کی اصولی منظوری دی گئی، سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ قبضہ مافیا سے تاوان بھی وصول کیا جا سکے گا، سرکاری اراضی پر قابضین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تاوان دینا ہو گا۔

نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے لئے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے سپرد کردیا گیا۔

Advertisement

پنجاب کابینہ نے تاجر برادری کو ریلیف کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کمرشل پراپرٹی ٹیکس میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ کمرشل پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو آئندہ ٹیکس فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کابینہ نے اسکولز ایجوکیشن کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری دے دی، محکمہ سکولز ایجوکیشن کو بھرتی کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت مزید کارروائی کی ہدایت گئی۔

کابینہ نے پنجاب میں مزید 6 سیمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری دی، ان سیمنٹ پلانٹ کے قیام سے ہزاروں افراد کو روز گار ملے گا۔

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے پروونشل موٹروہیکلز آرڈیننس 1965ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی، کابینہ نے محکمہ ایکسائز اور این آر ٹی سی کے درمیان گاڑیوں میں ریڈیو فریکوینسی ایڈنٹی فیکیشن ڈیوائس (وہیکلز پاسپورٹ) لگانے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

پنجاب انٹرمیڈیٹ اسٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام فیز 1 کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ کے متاثرہ افراد کوسوشل سیف گارڈ پالیسی کے تحت 85 ملین روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ آبپاشی کے 5 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کیلئے خریداری اور مالیاتی مینجمنٹ کے انتظامات میں بہتری لانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں واپڈا کی جانب سے چشمہ رائٹ بینک کینال کے زیریں حصے کا کنٹرول پنجاب کے حوالے کرنے کے معاہدے کے مسودے اور ذیلی امور کی منظوری دی گئی۔

چشمہ رائٹ بینک کینال کے زیریں حصے کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال محکمہ آبپاشی پنجاب کی ذمہ داری ہوگی۔

تحصیل نور پور میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے 2020 میں ربیع کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کے لئے قواعد و ضبوابط کی منظوری دی گئی۔

گز شتہ 2 برس کے دوران بنائی گئی پولیس چوکیوں، پولیس اسٹیشنوں اور پولیس سرکلز کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔

اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروسز رولز 2013ء کے تحت سب انسپکٹر اور انسپکٹر کے شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

ٹیکنیکل کیڈر، اسپیشل برانچ پنجاب کی پوسٹوں کے بارے میں سروس رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس اسٹیشن ساکڑ (Saakar) کے قیام کی منظوری دی گئی۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرریوں کے لئے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی۔

پنجاب ڈیویلپمنٹ آف اسٹیز ایکٹ 1976 کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولز 2021 کی منظوری دی گئی۔

ایل ڈی اے کے رولز پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں لاگو ہوں گے۔

سرگودھا میڈیکل کالج اور میڈیکل کالج گجرات کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142 (مرد و خواتین) خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

محتسب پنجاب نبیلہ خان کیلئے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط کی منظوری کی منظوری دی گئی۔

موجودی اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 48 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 63 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 70 ویں، 71 ویں، 72 ویں، 73 ویں اور 74 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصو صی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر