Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل 2022 کا شیڈول سامنے آگیا

Now Reading:

آئی پی ایل 2022 کا شیڈول سامنے آگیا

نئی دہلی: انڈین پریمئر لیگ 2022 کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے مطابق لیگ کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔

اسپورٹس کی ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2022 کا آغاز 2 اپریل سے ہورہا ہے جس کا پہلا میچ چنئی میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق لیگ میں میچز بڑھ جانے کی وجہ سے 60 دن سے زیادہ تک چل سکتی ہے اور لیگ کا فائنل میچ 4 یا 5 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بھی لیگ میں شامل تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 14،14 میچز ہی کھیلنے ہوں گے جس میں 7 مقابلے اپنے گھر میں اور 7 مقابلے گھر کے باہر کھیلنے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق افتتاحی مقابلے میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ ان کے سخت حریف ممبئی انڈٰین سے ہونے کی امید ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ موجودہ سیزن کے لیے بی سی سی آئی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ موجودہ سیزن میں 8 کی بجائے 10 ٹیمیں اتریں گی۔

یاد رہے کہ چنئی کنگز لیگ کی دفاعی چیمپئن ہے اور 4 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ممبئی انڈین نے سب سے زیادہ 5 مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر