ترکی
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اپوزیشن کو واضح کردیا کہ ملک میں قبل از انتخابات نہیں ہوں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق ملک میں بدترین معاشی حالات اور خاص طور پر ترکش لیرا کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں قبل از انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے جس پر طیب اردوگان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ترک صدر طیب اردوگان نے اپوزیشن کا مطالبہ کرد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قبل از انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے جون 2023 کا انتظار کریں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوگان نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے قبل از انتخابات کی رٹ لگائی ہوئی ہے لیکن ایسا نہیں ہونے والا، اپوزیشن کو مزید انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ 2023 کے صدارتی انتخابات میں بھی انصاف و ترقی پارٹی اور قوم پرست تحریک پارٹی کا اتحاد پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔
بعد ازاں طیب اردوگان نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو انتخابات سے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگلے انتخابات بہت اہم ہیں اور ہمیں دوبارہ سے حکومت بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
