Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں نئے صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے، اسلم اقبال

Now Reading:

صوبے میں نئے صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے، اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئے صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین آمد ہوئے جہاں انہوں نے اسٹارٹ اپس، دبئی ایکسپو کے ویزیٹرز اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں عالمی شہرت کی حامل سرمایہ کار کمپنیوں سے طے پانے والے معاہدوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے، معاہدوں پر عمل درآمد سے 45ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری سے پنجاب کی معیشت مضبوط ہوگی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں نئے صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دبئی ایکسپو میں اسٹارٹ اپس کو اپنے آئیڈیاز شیئر کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دستکاروں نے اپنی ہینڈی کرافٹس کی نمائش کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور ہینڈی کرافٹس کی فروخت بڑھا کر پنجاب کی معیشت کو مزید مضبوط کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دستکاروں کو آرٹیزن ویلیجز بنا کر اپنے فن کو نکھارنے کا پلیٹ فارم دیا، نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے پنجاب روزگار اسکیم کے تحت آسان قرضے دیئے جارہے ہیں، ہنر مند نوجوان پنجاب حکومت کی اس شاندار اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں اور ویزیٹر ز پاکستان پویلین کو نمبر ون قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹر کریٹیو اینڈ کلچر یاور مہدی نے صوبائی وزیر کو دبئی ایکسپو میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر