
لاڑکانہ: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے شاہ نواز دھانی تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کا بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں ڈیبیو کیا اور پاکستان کے لیے کھیلا جس پر نہایت خوش ہوں۔
شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پہلے ڈبیو میں اپنی پہلی وکٹ لاڑکانہ کے شہریوں کے نام کی ہے، میں جب بھی لاڑکانہ آتا ہوں شہری میرا شاندار استقبال کرتے ہیں۔
شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچرڈ میرے رول ماڈل کھلاڑی ہیں اور میں انہیں ہی فالو کرتا ہوں۔
شاہ نواز دھانی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کھیل کر کوشش کروں گا اور اگلا مقصد یہ ہی ہے کہ بہتر پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے لیے کھیلوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے ڈیبو میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ کی لی جبکہ انہوں نے یورکر بول کرواکر بنگلادیش کے اوپنر کھلاڑی نجم الحسین شنٹو کو 5 رنز پر آوٹ کیا تھا۔
میچ سے قبل پی سی بی نے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے شاہ نواز دھانی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ اپنی والدہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لیتے دکھائی دیے تھے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہ نواز دھانی پاکستان کے 95 اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News