Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملٹری لینڈ کیس میں سپریم کورٹ کا کمرشل سرگرمیوں پر اظہارِ برہمی

Now Reading:

ملٹری لینڈ کیس میں سپریم کورٹ کا کمرشل سرگرمیوں پر اظہارِ برہمی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

ملٹری لینڈ کیس میں سپریم کورٹ نےاٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اورتمام کنٹونمنٹس کے سربراہوں کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو بھی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ملٹری لینڈ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

ڈائریکٹرملٹری لینڈعدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ڈی ایچ اے فیزون میں کیا بنارہے ہیں آپ لوگ؟ کوئی بلڈنگ بن رہی ہے؟ آپ لوگوں کا طریقہ یہی ہے لمبی دیواربنا دو پھراندرکیا ہوتا رہے کچھ پتا نہیں چلتا۔ فیصل کنٹونمنٹ میں کیا ہورہا ہے؟ کمرشل پلازہ بنادیا، شادی ہالز بن گئے۔ سی او ڈی میں شادی ہالز بھی چل رہے ہیں اورسنیما بھی۔

Advertisement

جسٹس اعجاز الاحسن بولے دفاعی اداروں کا یہ کام نہیں ہے کہ منافع بخش کام شروع کردیا جائے۔ کاروباری سرگرمیاں، سنیما چلانا یہ کام تو نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیوی والے بھی یہی کررہے ہیں، گزری میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنادی گئی۔ اسٹریٹجک زمینوں پر کمرشل سرگرمیاں کررہے ہیں۔ کل مسروربیس پر بھی سوسائٹی بنا دیں گے۔ ملیرکینٹ بھی بانٹ دیا باقی بھی بانٹ دیں گے۔ جیکب لائن میں ہم نے میکرو بند کروایا تھا، وہ زمین واپس کی؟

نمائندہ شہری نے کہا کہ ملینئم مال کے سامنے کمرشل دیواربنا دی گئی ہے، بینک بھی بنادیاگیا۔ نیوپلیکس کے ساتھ ایک دیوارہے جہاں کمرشل سرگرمیاں ہورہی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ڈائریکٹرصاحب! آپ نوٹ کریں اورکل رپورٹ لے آئیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب! یہ تومکمل کولیپس ہے۔ کنٹونمنٹ لینڈ کا معاملہ توبہت خراب ہوگیا ہے۔ دفاعی مقاصد کیلئے مختص زمینیں تیزی سے کمرشلائزڈ ہورہی ہیں۔ کنٹونمنٹ زمینیں صرف کنٹونمنٹ مقاصد کیلئےدی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ نے مذید کہا کہ دفاعی مقاصد کیلئے مختص زمینوں کی حیثیت بادی النظرمیں تبدیل نہیں ہوسکتی۔ زمین کی حیثیت کی تبدیلی قوانین رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر