Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیڈیم کے چوکیدار نے محمد رضوان کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

Now Reading:

اسٹیڈیم کے چوکیدار نے محمد رضوان کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک بار کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے پر گراؤنڈ کے چوکیدار نے تھپڑ رسید کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق دلچسپ باتیں بتا رہے ہیں۔

محمد رضوان کا اس انٹرویو میں کہنا ہے کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ اُن کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں بلکہ ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ اُن کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران محمد رضوان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بُک اور انسٹا گرام کی بھی تردید کی گئی، محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اُن کا صرف ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک پرانا دلچسپ قصہ بھی سُنایا۔

محمد رضوان کا بتانا تھا کہ ’ایک بار وہ کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش سے گراؤنڈ چلے گئے تھے، گراؤنڈ میں موجود چوکیدار نے اُن سے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟

 اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں، اس جواب پر فوراً سے چوکیدار نے اُنہیں پیچھے سے تھپڑ جڑ دیا اور کہا کہ باہر نکل جاؤ گراؤنڈ کے بچے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر